ڈالر مزید مہنگا، انٹربینک ریٹ 282 سے تجاوز کر گئے

اوپن کرنسی مارکیٹ میں دوسرے دن بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 284روپے 40پیسے کی سطح پر مستحکم رہی


احتشام مفتی June 03, 2025
(فوٹو: فائل)

کراچی:

مالی سال کے اختتامی مہینوں میں اضافی درآمدی سرگرمیوں، وزیراعظم کی جانب سے اگلے سال کو معاشی نمو کا سال قرار دینے سے معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بڑھنے کے امکانات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ایک بار پھر روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 282روپے سے تجاوز کر گئے۔

ملک میں مزید انفلوز کی توقعات، زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر سے سپلائی میں بہتری آنے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 281روپے 87پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

 لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 14پیسے کے اضافے سے 282روپے 11پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

 اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں دوسرے دن بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 284روپے 40پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

مقبول خبریں