وزن کیسے کم کیا؟ بلاول بھٹو کے جواب کی ویڈیو وائرل

بلاول بھٹو زرداری دورہ امریکا کے دوران صحافیوں کے سوال کا جواب دے رہے تھے


ویب ڈیسک June 04, 2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزن کم کرنے کا راز بتا دیا۔

رپورٹ کے مطابق کچھ ہی عرصے کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنا وزن کافی حد تک کم کرلیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہیں تھی۔

بلاول بھٹو زرداری کا وزن اچانک کم ہونے پر سوشل میڈیا پر افواہیں تھیں کہ پی پی چیئرمین کو مبینہ طور پر ذیابیطس لاحق ہے، تاہم اب انہوں نے اپنی فٹنس کا راز بتا یا ہے، میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے ان سے اس حوالے سے سوال کیا۔

اس کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ چینی اور روٹی کھانا بند کردیں، اور ورزش شروع کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کے جواب کی  ویڈیو وائرل ویڈیو ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اسے خوب شیئر کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو ان دنوں  پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ امریکا میں موجود ہیں، پاکستانی وفد بھارت کی حالیہ آبی و فوجی جارحیت اور جنوبی ایشیا کی صورتحال پر پاکستانی مؤقف کو اجاگر کر رہا ہے، پارلیمانی وفد کی قیادت  بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔

 

مقبول خبریں