بلوچستان کے دارالحکومت کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں دھماکا ہوا ہے جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں زیرو پوائنٹ کے قریب زیر تعمیر پُل کے قریب دھماکا ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس اور لیویز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔