ٹام کروز کی جلتا ہوا پیراشوٹ پہن کر ہیلی کاپٹر سے 16 چھلانگیں، نیا ریکارڈ بنادیا

دورانِ شوٹنگ اداکار نے ہیلی کاپٹر سے جلتا ہوا پیراشوٹ پہن کر چھلانگیں لگا کر ریکارڈ قائم کر دیا


ویب ڈیسک June 09, 2025

مشن امپاسبل: دی فائنل ریکننگ کے اداکار ٹام کروز نے دوران شوٹنگ ہیلی کاپٹر سے جلتے ہوئے پیراشوٹ کے ساتھ 16 چھلانگیں لگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

ریکارڈ مرتب کرنے والے ادارے کے مطابق ٹام کروز (جو مشن امپاسبل فرنچائز میں ایتھن ہنٹ کا کردار ادا کرتے ہیں) نے کسی بھی فرد کی جانب سے جلتے ہوئے پیراشوٹ میں سب سے زیادہ چھلانگیں لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

 

Most burning parachute jumps by an individual - 16🪂🔥

Congratulations @TomCruise 👏 pic.twitter.com/AkHBtKFlrP

— Guinness World Records (@GWR) June 5, 2025

ٹام کروز نے ان تمام 16 چھلانگوں میں جلتا ہوا پیراشوٹ پہنا ہوا تھا، جس کو کاٹ کر انہیں بیک اب پیراشوٹ کھولنا تھا۔

 

گینیز ورلڈ ریکارڈ کے ایڈیٹر ان چیف کریگ گلینڈے نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ ٹام کروز ایکشن ہیرو کردار ادا نہیں کرتے، وہ ایک ایکشن ہیرو ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں