ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا معاملہ: فیڈرل پراسیکیوٹر کا ملزم کیخلاف کیس مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدام

 نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا کیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں زیر سماعت ہے


ویب ڈیسک June 10, 2025

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں زیر سماعت نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں فیڈرل پراسیکیوٹر کیجانب سے کیس میں 2 رکنی ٹیم مقرر کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پراسیکوشن کی 2 رکنی ٹیم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدنان علی اور راجہ نوید کیانی شامل ہیں۔

پراسیکیوٹرز کی 2 رکنی ٹیم کیس کی تحقیقات میں تفتیشی افسر کی معاونت کرے گی، پراسیکیوٹرز کی ٹیم چالان کی تیاری کی بھی سکروٹنی کرے گی۔

پراسیکیوٹرز کی ٹیم کی تعیناتی کا مقصد کیس کے چالان کو مضبوط بنانا ہے۔

مقبول خبریں