پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اجلاس کی صدارت چئیرمین پی ٹی آئی برسٹر گوہر کر رہے ہیں، اجلاس میں بجٹ اجلاس سے متعلق لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، بجٹ سے پہلے ان ہائوس اجلاس پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج کی حکمت عملی بنائی جائے گی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل ، علی محمد خان اور دیگر اراکین اجلاس میں موجود ہیں۔