’امیت شاہ غنڈہ اور قاتل ہے‘، بی جے پی سینئر رہنما کا اپنی جماعت کے وزیر داخلہ پر الزام

بی جے پی کی انتہا پسند حکومت کیخلاف تنقید کرنے والوں میں جہاں دیگر لوگ شامل وہاں بی جے پی کے رہنما بھی سامنے آگئے


ویب ڈیسک June 10, 2025

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملک کے وزیر داخلہ پر الزام لگایا ہے کہ امیت شاہ غنڈہ اور قاتل ہے۔

رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی انتہا پسند حکومت کیخلاف بھارت سے اٹھنے والی آوازوں میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ تنقید کرنے والوں میں جہاں دیگر لوگ شامل وہاں بی جے پی کے رہنما بھی سامنے آگئے۔

سینئر بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نےامیت شاہ کے جرائم سے پردہ اٹھا دیا اور کہا کہ ’امیت شاہ ایک قاتل ہے، جس پر قتل کےمتعدد الزامات ہیں‘ جج لویا کی موت امیت شاہ کے ہاتھوں ہوئی، جج  امیت شاہ   خلاف فیصلہ دینے والا تھا۔

سبرامنیم سوامی نے کہا کہ  امیت شاہ غنڈہ ہے ، بی جے پی میں  ایسے مزید مجرمانہ ذہینت کے  لو گ بھی موجود ہیں، امیت شاہ جیسے لوگوں نے طاقت کے بل پر ظلم اور کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

 

مقبول خبریں