صوبائی حکومت نے عمران خان سے مشاورت کے بغیر خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کرنے کی تیاری کرلی

عمران خان نے بجٹ کو اپنی مشاورت سے مشروط کیا اور اہم ہدایت جاری کی تھی


ویب ڈیسک June 11, 2025

خیبر پختونخوا حکومت نے تحریک انصاف کے پیٹرن ان چیف عمران خان کی مشاورت کے بغیر صوبے کا بجٹ  پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا اور صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم اسے پیش کریں گے۔

پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف نے ہدایت کی تھی کہ جب تک بجٹ پر میری مشاورت نہیں کی جاتی صوبے کا بجٹ پیش نہ کیا جائے لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وزیراعلیٰ گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ 

اس ضمن میں ایکسپریس نے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم اور صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ 

مقبول خبریں