گلوکار علی حیدر کی بیٹی نے موسیقی کی دنیا میں انٹری دے دی

علی حیدر کی بیٹی نے والد کے ساتھ اپنا ڈیبیو سانگ ’دل نہیں لگدا‘ ریکارڈ کروایا ہے


ویب ڈیسک June 12, 2025

پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے گلوکار علی حیدر کی بیٹی علیشبہ حیدر نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ 

گلوکار علی حیدر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ اب ان کی بیٹی علیشبہ بھی سُروں کا جادو بکھیرتی نظر آئیں گی۔

علی حیدر کی بیٹی نے والد کے ساتھ اپنا ڈیبیو سانگ ’دل نہیں لگدا‘ ریکارڈ کروایا ہے جو کہ ریلیز کیا جاچکا ہے۔ 

گلوکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک بہترین لمحہ علیشبا حیدر کا پہلا گانا ’دل نہیں لگدا‘ جس میں، میں خود بھی شامل ہوں۔ باپ اور بیٹی کا تعاون اب ریلیز ہوگیا ہے انجوائے کریں 
گانے کا مکمل لنک بائیو میں ہے‘۔

علیشبہ حیدر کی آواز کو سوشل میڈیا صارفین سمیت ان کے والد کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے جو علیشبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

مقبول خبریں