ایران اسرائیل کشیدگی: عراق، قطر سمیت متعدد ممالک کا فلائٹ آپریشن معطل

ترک ایئرلائن نے ایران کے لیے اپنی پروازیں 19 جون تک معطل کر دی ہیں


ویب ڈیسک June 16, 2025

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ کے فضائی سفر پر سنگین اثرات مرتب ہوئے ہیں، اور متعدد ممالک نے اپنے فلائٹ آپریشن معطل یا منسوخ کر دیے ہیں۔

سعودی ایئرلائن نے ایران اور عراق کے لیے آج اور 17 جون کو ہونے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اسی طرح روس، لبنان، قازقستان، آذربائیجان اور ازبکستان کی ایران و عراق کیلئے پروازیں بھی منسوخ کی جا چکی ہیں۔

ادھر قطر ایئرویز نے ایران، عراق اور شام کے لیے فلائٹ آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

امارات ایئرلائنز کی پروازیں 20 جون تک اسرائیل، ایران اور عراق کے لیے بند رہیں گی، جبکہ جرمن ایئرلائنز نے بھی اسرائیل، ایران، عراق، عمان اور لبنان کے لیے فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترک ایئرلائن نے ایران کے لیے اپنی پروازیں 19 جون تک معطل کر دی ہیں۔

بین الاقوامی پروازوں کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ایوی ایشن حکام نے صورتحال کو مسلسل مانیٹر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

مقبول خبریں