ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2030 تک یورپی یونین کی گیس کی طلب میں 7 فی صد تک کمی متوقع ہے۔
انرجی تھنک ٹینک Ember کی جانب سے یورپی یونین کی ممبر ریاستوں کے قومی منصوبوں کا تجزیے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یورپی یونین کی گیس کی طلب میں 2023 میں 326 ارب مکعب میٹر سے 2030 تک 302 ارب مکعب میٹر، 7 فی صد کمی متوقع ہے۔ یہ کمی یورپی یونین میں جاری کمی کے رجحان کا تسلسل ہے۔ 2021 سے 2023 تک گیس کی طلب میں 19 فی صد کم ہو کر 404 ارب مکعب میٹر سے 326 ارب مکعب میٹر تک آگئی تھی۔
Ember کے الیکٹرسٹی ٹرانزیشن اینلسٹ ٹوموس ہیریسن کا کہنا تھا کہ قومی اہداف یہ واضح اشارہ دیتے ہیں کہ یورپی یونین فائدے کے لیے فاسل گیس سے پیچھا چھڑا رہی ہے۔ گیس کی طلب میں یہ کمی پہلے ہی تسلسل میں ہے اور 2030 کے اہداف ایک اور متوقع بڑی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔
اس رپورٹ میں یورپی یونین کی ممبر ریاستوں کے قومی توانائی اور موسم کے منصوبے سے متعلق ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا ہےتاکہ 2030 تک گیس کی طلب اور توانائی کے دیگر شعبوں کے اشاریوں کی صورتحال پیش کی جا سکے۔
یورپی یونین کی صاف توانائی منتقلی تیزی پکڑ رہی ہے
گیس کی طلب میں کمی کے ساتھ یونین کی ممبر ریاستوں کے قومی اہداف بتاتے ہیں کہ قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع کی شرح میں اضافہ جاری ہے۔
Ember کے تجزیے کے مطابق ممبر ریاستیں آئندہ پانچ برسوں میں اپنی مجموعی ہوائی اور شمسی توانائی کی پیدواری صلاحیت کو دُگنا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، جس کے بعد یورپی یونین میں 2030 تک قابلِ تجدید ذرائع سے مجموعی بجلی کا 66 فی صد حصہ پیدا کیا جا سکے گا۔