شیری رحمان کا بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی تجاویز منظور کرنے پر حکومت کا خیر مقدم 

یونیورسٹیز کے بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لے کر 4.6 ارب کی بحالی کردی گئی، رہنما پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک June 18, 2025

نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی تجاویز منظور کرنے پروفاقی حکومت کا خیر مقدم کیا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ یونیورسٹیز کے بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لے کر 4.6 ارب کی بحالی کردی گئی، سولر پینلز پر ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا، پی آئی ڈی سی ایل کے تحت سندھ کے منصوبے سندھ کے پاس ہی رہیں گے۔

شیری رحمان نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس وفاقی حکومت کے بجائے صوبائی حکومت ہی وصول کرے گی،  اس تمام پیش رفت کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو جاتا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کی تجاویز کو تسلیم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مقبول خبریں