’’لگتا ہے آپ کے اپنوں نے ایسا کیا‘‘  مخصوص نشستیں کیس کی سماعت میں دلچسپ مکالمے

کیا پی ٹی آئی والے اپنی مرضی سے ایسا کرتے رہے، یا اجلاس میں فیصلے ہوتے رہے؟ جسٹس مسرت ہلالی کا وکیل سے استفسار


ویب ڈیسک June 20, 2025

اسلام آباد:

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت میں  وکیل سلمان اکرم راجا اور بینچ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

دورانِ سماعت سلمان اکرم راجا نے اپنے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ کے اصول موجود ہیں، خامیوں سے بھرپور فیصلے بھی اگر نا انصافی پر مشتمل نہ ہوں تو نظرثانی نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے بتایا کہ کل کی سماعت میں ایک کارٹون کا ذکر ہوا۔ مجھے وہ کارٹون تو نہیں ملا لیکن ایک اور کارٹون دیکھا ہے۔ اس کارٹون میں ایک شخص کو باندھ کر مارا جارہا تھا، ریفری بھی اسے ہی مار رہا تھا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے جواب دیا ’’وہ کارٹون 2018 والا تھا‘‘۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے سلمان اکرم راجا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’لگتا ہے آپ کے اپنوں نے آپ کے ساتھ ایسا کیا‘‘۔

جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ’’کیا پی ٹی آئی والے اپنی مرضی سے ایسا کرتے رہے، یا اجلاس میں فیصلے ہوتے رہے‘‘، جس پر وکیل سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ اس وقت افراتفری کا عالم تھا۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ حامد خان صاحب! آپ سینئر وکیل ہیں، جذباتی باتیں نہ کریں۔ وکلا کے پیشے میں نئے آنے والے نوجوان آپ کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آپ کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، ہم قانون کے مطابق چلیں گے۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ آج کل نیا زمانہ ہے، عدالت کے پوچھے گئے سوال کا عدالت سے باہر مطلب کچھ اور ہی لیا جاتا ہے۔ ہم صرف سوال اس لیے پوچھتے ہیں تاکہ کلئیرٹی آئے۔

مقبول خبریں