سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے


بزنس رپورٹر June 20, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 1595 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1368 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر کی کمی کے بعد 3356 ڈالر پر آ گیا ہے۔

مقبول خبریں