استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 51ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری

 او آئی سی نے اسلاموفوبیا کی مذمت کی اور عالمی برادری سے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا


ویب ڈیسک June 23, 2025

استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 51ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق او آئی سی نے اسلامی دنیا کے اتحاد اور یکجہتی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اوراسلاموفوبیا کی مذمت، عالمی برادری سے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا اور بین الاقوامی نظام میں اپنی موثر حیثیت بڑھانے پر زور دیا۔

اس میں فلسطین مسئلہ تنظیم تعاون اسلامی کا مرکزی ایجنڈا قرار گیا گیا اور ؤمشرقی یروشلم کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، غزہ میں قتل عام کو نسل کشی قرار دی گئی اور او آئی سی نے فلسطینیوں کے جبری انخلاء کی ہر اسکیم مسترد کر دی۔

مقبول خبریں