لاہور: ناجائز تعلقات کا شبہ، ملزم نے تیز دھار آلے سے بیٹی اور بہنوئی کو قتل کردیا

مقدمہ میں نامزد لڑکی کا والد اور پھوپھی گرفتار، واردات کے تیسرے ملزم جنید کی گرفتاری کی کوششیں جاری


ویب ڈیسک June 24, 2025

لاہور میں مرد اور بھتیجی کے قتل کے معاملے کی تفتیش میں نیا رخ سامنے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتولہ لڑکی کے والد صداقت کو مرکزی ملزم نامزد کردیا گیا، پولیس  نے بتایا کہ لڑکی کے والد صداقت، اس کے بھائی جنید اور مقتولہ کی پھوپھی زینب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ مقتول شوکت کے بھائی محمد علی کی مدعیت میں درج کیا۔

ملزم صداقت نے شک کی بنیاد پر بیٹی شازیہ اور بہنوئی شوکت کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

ایف آئی آر کے متن  کے مطابق مقتول شوکت کی بیوی زینب نے ملزم بھائی کی معاونت کی۔

مقدمہ میں نامزد لڑکی کے والد صداقت اور پھوپھی زینب کو گرفتار کرلیا گیا، واردات کے تیسرے ملزم جنید کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ 

مقبول خبریں