جی ایچ کیو حملہ کیس اور 9 مئی مقدمات  کی سماعت ملتوی

مقدمات کے سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں ہو سکی، جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی


ویب ڈیسک June 26, 2025

راولپنڈی:

جی ایچ کیو حملہ کیس اور سانحہ 9 مئی کے دیگر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو جی ایچ کیو حملہ کیس اور سانحہ 9 مئی کے دیگر مقدمات کی سماعت  ہوئی تاہم کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔

سماعت کے موقع پر شیخ رشید، زرتاج گل، راجا بشارت، ایمان طاہر عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات کی سماعت آج ہو گی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں جیل ٹرائل نہ ہونے کا امکان

بعد ازاں عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی۔ آج مقدمے کا جیل ٹرائل نہیں ہو سکا۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

سانحہ 9 مئی کے دیگر 11 کیسز میں بھی کوئی کارروائی نہیں ہو سکی اور عدالت نے ان مقدمات کی سماعت بھی 3 جولائی تک ملتوی کردی۔

مقبول خبریں