آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کیخلاف 30 سالہ کم ترین اسکور 180 پر ڈھیر

یہ آسٹریلیا کا حریف کے خلاف 1995 کے بعد کم ترین ٹیسٹ اسکور ہے


اسپورٹس ڈیسک June 27, 2025

آسٹریلوی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف 30 برس کے کم ترین اسکور 180 پر ڈھیر ہوگئی۔

 یہ اس کا حریف کے خلاف 1995 کے بعد کم ترین ٹیسٹ اسکور ہے، بارباڈوس میں جاری پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز سیم کونسٹاس اور جوش انگلس ٹیم میں واپسی پر بری طرح ناکام رہے۔

 کیمرون گرین کی فارم بھی بحال نہیں ہوسکی، ٹریوس ہیڈ نے 59 رنز بنائے، جیڈن سیلس نے5 اور شمائر جوزف نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

دوسرے روز میزبان سائیڈ کی جوابی اننگز 190 رنز پر ختم ہو گئی، یوں اسے صرف 10 رنز کی سبقت ملی، شائی ہوپ نے 48 رنز بنائے، مچل اسٹارک نے 3 وکٹیں لیں۔

مقبول خبریں