یکم جولائی کو بینک بند رکھنے کا اعلان

اس روز تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینک بند رہیں گے


بزنس رپورٹر June 27, 2025

کراچی:

یکم جولائی کو بینک ہالیڈے کے سبب تمام بینکس اور مالیاتی ادارے عوام لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق یکم جولائی 2025ء (منگل) کو بینک تعطیل کے باعث عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا۔ لہٰذا اِس  روز تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے / مائیکروفنانس بینک بند رہیں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تاہم بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں اور مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین حسبِ معمول دفتر آئیں گے۔

مقبول خبریں