کراچی: نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی

زخمی فرد کی شناخت 36 سالہ محمد طاہر کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر June 29, 2025
(فوٹو: فائل)

ناظم آباد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ناظم آباد کے علاقے 3 نمبر سعید کارنر کے فلیٹ میں گولی لگنے سے 36 سالہ محمد طاہر زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

اس حوالے سے ناظم آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کا عمل  جاری ہے ۔

مقبول خبریں