امریکا میں ایک شہابی پتھر جس نے آسمان کو روشن کردیا، بالاآخر گھر کی چھت پر آگرا
ایک آگ کا گولہ جو ریاست جارجیا کے اوپر آسمان پر پھیلتا ہوا ایک شہابی پتھر کے طور پر پہچانا گیا، کا ایک ٹکڑا مقامی گھر کی چھت سے ٹکرا گیا۔
شہابی پتھر کو دوپہر کے فوراً بعد جارجیا کے آسمان پر دیکھا گیا تھا اور ٹینیسی اور کیرولینا تک دور سے دیکھنے کی اطلاع ملی تھی۔
امریکن میٹیور سوسائٹی نے پتھر کو بولائیڈ کے طور پر بیان کیا، خاص طور پر ایک بڑا اور روشن شہابی پتھر جو گرتے ہی ایک سونک بوم پیدا کرتا ہے۔
ہینری کاؤنٹی ایمرجنسی مینجمنٹ نے اطلاع دی کہ پتھر کا ایک ٹکڑا میک ڈونوف میں ایک گھر سے ٹکرایا، جس سے چھت میں سوراخ ہو گیا تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔