لاہور: پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کی ضمانت منظور

عدالت نے صنم جاوید کی 5 لاکھ روپوں کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی


ویب ڈیسک June 30, 2025

لاہور ہائی کورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے  کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی کارکن  صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔ 

رپورٹ کے مطابق عدالت نے صنم جاوید کی پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی، صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، ایف آئی اے لاہور نے مقدمہ درج کررکھا ہے

مقبول خبریں