باسکٹ بال، اردن کا اسرائیل کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار

 انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن نے میچ کا نتیجہ اسرائیل کے حق میں دے دیا


ویب ڈیسک July 01, 2025

کراچی:

اردن نے غزہ جنگ پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔

 سوئٹزرلینڈ میں جاری فیبا انڈر 19 باسکٹ بال ورلڈ کپ کے دوران یہ فیصلہ سامنے آیا۔

 انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (فیبا) نے میچ کا نتیجہ اسرائیل کے حق میں دے دیا۔

اردنی باسکٹ بال فیڈریشن نے موجودہ حالات کے تناظر میں اصولی موقف کی بنیاد پر فیبا کو باضابطہ طور پر میچ نہ کھیلنے سے مطلع کیا تھا۔

مقبول خبریں