گورنر کامران خان ٹیسوری نے سندھ فنانس بل 2025-2026 کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے منگل کے روز سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے فنانس بل 2026 کی منظوری دے دی۔
گورنر سندھ کی منظوری کے بعد فنانس بل 2025-2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
گورنر سندھ کی منظوری کے بعد فنانس بل میں موٹر سائیکل کو لازمی انشورنس کی شرط سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت، آئی ٹی، پیشہ ورانہ ٹیکسیشن، انفرااسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں عوام کو ریلیف دیا گیا ہے۔
انہوں نے فنانس بل پر شفاف عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔