لیب میں تیار کردہ وائرسز کا خوف، انسانی آبادی سے دور بچوں کی پرورش کرنے والا باپ

والدین نے جنگل کے قریب ایک سادہ اور خودساختہ جھونپڑی میں بچوں کی پرورش شروع کی


ویب ڈیسک July 08, 2025

اٹلی میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں والدین نے لیبارٹری میں تیار کردہ وائرسز کے خوف کے باعث اپنے بچوں کو انسانی آبادی سے مکمل طور پر دور الگ تھلگ رکھا۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد کئی والدین، خاص طور پر یورپ میں اس خوف کا شکار ہوئے کہ وائرس انسانی ہاتھوں سے تیار شدہ ہیں اور آئندہ بھی ایسے وائرس لیک ہو سکتے ہیں۔

متعدد نظریات جیسے “Wuhan Lab Leak Theory” یا “Biowarfare Fears”، ان خدشات کو مزید تقویت دیتے ہیں۔ اطالوی والدین کا ماننا تھا کہ بچوں کو انسانی معاشرت سے محفوظ رکھنے کا واحد طریقہ انہیں مکمل فطرت میں الگ تھلگ رکھنا ہے۔

اٹلی کے شمالی علاقے میں والدین نے جنگل کے قریب ایک سادہ اور خودساختہ جھونپڑی میں بچوں کی پرورش شروع کی۔ بچوں کو سکول، اسپتال، اور سوشل نیٹ ورکنگ سے دور رکھا گیا۔

والدین نے خود بچوں کو گھریلو تعلیم دی، اور کھانے پینے کے لیے فطری ذرائع پر انحصار کیا۔ جب سوشل ورکرز یا مقامی حکام کو اس واقعے کی اطلاع ملی تو انہوں نے بچوں کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نشانہ قرار دیا

عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ بچوں کو تحفظ میں لے کر ایک محفوظ اور تربیتی ماحول میں رکھا جائے۔

مقبول خبریں