مونس علوی کو ایک بار پھر کے الیکٹرک چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی منظوری

دوبارہ تعیناتی کا فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 7 جولائی کے اجلاس میں کیا، تعیناتی  30 جولائی سے موثر ہوگی


اسٹاف رپورٹر July 08, 2025

کراچی:

کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مونس علوی کی بطور چیف ایگزیکٹو دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

کے الیکٹرک کے اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا فیصلہ کے الیکٹرک بورڈ کے 7 جولائی کے اجلاس میں کیا گیا، مونس علوی کی بطور چیف ایگزیکٹو دوبارہ تعیناتی  30 جولائی 2025ء سے نافذ العمل ہوگی۔

ترجمان کے مطابق مونس علوی کو سال 2018ء میں پہلی بار چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، مونس علوی نے سال 2008ء میں کے الیکٹرک میں ملازمت  اختیار کی تھی۔
 

string(2) "US" bool(true)

مقبول خبریں