کراچی:
سندھ حکومت نے اداکارہ حمیرہ اصغر کی فلیٹ سے لاش ملنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں اسٹریئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ حمیرا اصغر علی کے کیس کی تحقیقات ہورہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا جبکہ پولیس اداکارہ کی موت کے اسباب جاننے کیلیے کوشش کررہی ہے، موت کی وجہ سامنے آنے کے بعد ہی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ تین روز قبل ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ سے اداکارہ کی ناقابل شناخت اور لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ لاش چھ ماہ سے زائد پرانی ہے۔