گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والی ’بلیو شارک‘

سائنس دانوں کی جانب سے یہ تحقیق بیلجیئم میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں پیش کی گئی


ویب ڈیسک July 11, 2025

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بلیو شارک کی جِلد پر موجود منفرد ساخت بتاتی ہے کہ یہ مچھلی گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں پیش کی گئی تحقیق میں بلیو شارک کی جِلد پر موجود باریک نینو اسٹرکچر کی نشان دہی کی گئی جو ان کے رنگ کا سبب ہوتا ہے۔ شارک کے رنگ کا راز جِلد کے چھلکے میں موجود غدود میں ہوتا ہے۔

تحقیق میں شامل ایک محقق وِکٹوریا کامسکا کا کہنا تھا کہ جانوروں کی دنیا میں نیلا ایک انہتائی نایاب رنگ کے اور جانوروں نے اس رنگ کو پیدا کرنے کے لیے ارتقاء کے ذریعے متعدد لائحہ عمل اختیار کیے ہیں، جو اس عمل کو مزید دلچسپ بناتے ہیں۔

ان غدود میں موجوم گوانین مالیکیول کے کرسٹل نیلا رنگ منعکس کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیل کمپونینٹ میلانن پگمنٹ رکھتے ہیں جو جو دیگر ویو لینتھ کو جذب کرتے ہیں تاکہ شارک کے رنگ کی خاصیت پیدا ہوسکے۔

محققین کے مطابق جب میلانن، گوانِن کرسٹلز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تو شارک میں رنگ تبدیل کرنے کی صلاحیت آجاتی ہے۔

مقبول خبریں