پی ٹی آئی کے معطل اراکین پنجاب اسمبلی کیخلاف کارروائی روک دی گئی

حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کے مذاکرات نتیجہ خیز ہونے تک اسپیکر نے سیکرٹیریٹ کو اپوزیشن کیخلاف کارروائی سے روک دیا


ویب ڈیسک July 15, 2025
(فوٹو: فائل)

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت کے بعد اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی کو روک دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن معطل ارکان کیخلاف مزید کاروائیوں کو روک دیا گیا۔ 

حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کے مذاکرات نتیجہ خیز ہونے تک اسپیکر نے اسمبلی سیکرٹیریٹ اور حکومتی ارکان کو اپوزیشن کیخلاف مزید کاروائیاں نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

اپوزیشن کے 19 معطل ارکان کیخلاف اسمبلی سیکریٹریٹ نے مزید کاروائی کرنی تھیں جبکہ 10 معطل ارکان کو توڑ پھوڑ کے الزام میں جرمانے بھی کیے گئے تھے انہیں بھی روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معطل اپوزیشن دس ارکان کو دوسرانوٹس جرمانوں کا بھی جاری نہ ہوسکا جبکہ ارکان کی تنخواہوں سے جرمانے کی رقم کاٹنے کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔

اپوزیشن معطل ارکان کو سپیکر نے ایوان میں توڑ پھوڑ کے الزام میں 20 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا تھا اور ارکان کو ایک ہفتے میں جرمانے ادا نہ کرنے پر سخت کاروائی کا حکم دیا تھا۔

حکومت نے مذاکرات نتیجہ خیز ہونے تک حکومت نے اپوزیشن کے مزید 9 چیئرمین کو عہدوں سے ہٹانے کی اعتماد کی تحریک روک دیں ہیں۔

مقبول خبریں