پختونخوا؛  رکن صوبائی اسمبلی کے گھر کے ساتھ نصب آئی ای ڈی بم دھماکا

دھماکا اتنا زور دار تھا کہ دور تک آواز سنی گئی، گیٹ اور گھر کو نقصان پہنچا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی


ویب ڈیسک July 17, 2025

خیبر پختونخوا  میں رکن صوبائی اسمبلی کے گھر کے ساتھ نصب آئی ای ڈی بم کا دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق لوئر دیر   (باجوڑ) میں رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حمید الرحمان کے گھر کے ساتھ نصب آئی ای ڈی بم کا دھماکا ہوا،  تاہم اس میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال خار کے قریب واقع رکن صوبائی اسمبلی کے گھر کا گیٹ مکمل تباہ ہوگیا جب کہ گھر کو بھی جوی طور پر نقصان پہنچا۔

دھماکے کے وقت رکن صوبائی اسمبلی گھر پر موجود نہیں تھے۔  دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور  صورت حال کا جائزہ لے کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے  کی تحقیقات شروع کردی۔

مقبول خبریں