پشاور میں بیٹے کے ہاتھوں بزرگ والد پر تشدد، عدالت نے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا

والد نے عدالت سے اپیل کی کہ بیٹے کو سزا دی جائے تاکہ اسے کچھ احساس ہوسکے


ویب ڈیسک July 17, 2025
فوٹو: فائل

پشاور کے رہائشی بزرگ شہری کی جانب سے بیٹے کے ہاتھوں تشدد کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے پولیس کو ملزم بیٹے کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

تشدد کی درخواست متاثرہ بزرگ کی مدعیت میں پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس فرح جمشید کی عدالت میں سماعت کےلیے پیش کی گئی تھی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار بزرگ والد نے عدالت کو بتایا کہ ان کا بیٹا گلبرگ پشاور کا رہائشی ہے، اس نے ان سے پیسے مانگے جو انہوں نے دے دیے، مگر اب مزید پیسوں کا تقاضا کر رہا ہے اور انکار پر تشدد کرکے انہیں زخمی کردیا۔

والد نے عدالت سے اپیل کی کہ بیٹے کو سزا دی جائے تاکہ اسے کچھ احساس ہوسکے۔ جس پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیئے کہ بیٹے کا علاج تو والد بہتر انداز میں کرسکتا ہے، تاہم عدالت نے واضح کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم ملزم کو ایک سال کےلیے جیل بھیج دیں گے اور پھر آپ سفارش کریں گے کہ رہا کیا جائے۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت جاری کی کہ ملزم بیٹے کو فوری گرفتار کرکے پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ کیس کو قانون کے مطابق آگے بڑھایا جا سکے۔

مقبول خبریں