اداکارہ مرینہ خان نے اپنی آخری خواہش بتا دی؛ مداح حیران رہ گئے

اب عمر کے اس حصے میں ہوں کہ سوچتی ہوں یہ بھی کر گزروں، مرینہ خان


ویب ڈیسک July 21, 2025

اپنی بے ساختہ اداکاری سے برسوں تک مداحوں کے دل پر راج کرنے والی مرینہ خان نے اپنی آخری خواہش کا اظہار کرکے سب کو حیران کردیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ مرنے سے پہلے آپ کون سی چیز آزمانا چاہیں گی جو آپ نے پہلے کبھی نہ کیا ہو؟

جس کے جواب میں اداکارہ مرینہ خان نے برجستہ پوچھا کہ کیا میں سچ بتادوں ؟ آپ اُسے کاٹ تو نہیں دیں گے، کیوں کہ زرا عجیب سی بات ہے۔

جب میزبان نے یقین دلایا کہ ان کا جواب من و عن ایسا ہی جائے گا جیسا آپ کہیں گی۔ جس پر مرینہ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ زندگی میں ایک بار ڈرگز آزمانا چاہتی ہیں۔

مرینہ خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف یہ جاننا چاہتی ہیں کہ لوگ نشے کے پیچھے اتنے دیوانے کیوں ہوتے ہیں۔ اس میں ایسی کیا کشش ہے جو انھیں اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انھیں کسی نے بھنگ پینے کا مشورہ بھی دیا تھا کہ لیکن میں نے خوف کی وجہ سے کبھی ٹرائی نہیں کیا، البتہ قریبی دوست احباب ہوں تو آزمایا جا سکتا ہے۔

 

مقبول خبریں