معروف بھارتی اداکارہ اپنی تیز رفتار کار سے طالبعلم کو کچل کر ہلاک کرنے پر گرفتار

19 سالہ طالبعلم سمیع الحق سڑک کنارے چل رہا تھا، اداکارہ نے گاڑی چڑھا دی


ویب ڈیسک July 30, 2025
معروف بھارتی اداکارہ نے نوجوان کو کچل دیا

بھارتی شہر گوہاٹی میں گزشتہ روز ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹیکنیکل کالج کے 21 سالہ طالب علم سمیع الحق کو کچل دیا تھا جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے اُس وقت طالب علم کو کچلا جب وہ سڑک کنارے پیدل چل رہا تھا۔ اس کے دوست بھی ہمراہ تھے جو محفوظ رہے۔

دوستوں نے ایک اور کار سوار کی مدد سے حادثہ کرنے والی گاڑی کو جا لیا جس میں آسام کی معروف اداکارہ نندنی کشیپ موجود تھی۔

دوستوں نے ہی سمیع الحق کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا جس کے بعد اداکارہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

آسامی اداکارہ کی گاڑی حادثے کی روزہ ہی پولیس نے تحویل میں لے لی تھی۔ اداکاہ پر لاپروائی سے گاڑی چلانے اور موت کا سبب بننے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

طالب علم سمیع الحق کی ناگہانی موت پر عوام اور سوشل میڈیا صارفین میں شدید غم و غصہ پایا گیا اور عوامی دباؤ کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

 

مقبول خبریں