
حکومت سندھ نے صوبے میں موٹر سائیکلوں کے لئے خصوصی فیچر کی حامل نئی نمبر پلیٹس کے حصول کی آخری تاریخ آگے بڑھا دی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق خصوصی فیچر والی نمبر پلیٹ کی آخری تاریخ اب 14 اگست سے بڑھا کر 31 اکتوبر 2025 کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے پیر کو محکمہ ایکسائز کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔