کراچی؛ سلطان آباد میں موبائل فون شاپ پر ڈکیتی کی  سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور چار موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے


اسٹاف رپورٹر August 08, 2025

کراچی:

شہر قائد اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔ سلطان آباد کے علاقے میں موبائل فون شاپ پر ڈکیتی کی سی سی ٹیو ی فوٹیج سامنے آ گئی۔

ایکسپریس نیوز کو موصول واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایم ٹی خان روڈ پر واقع دکان پر 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 مسلح ملزمان پہنچے، جن میں سے 2 اندر داخل ہوئے ایک کاؤنٹر پر رہا جب کہ  2 ساتھی اسلحہ لیے دکان کے باہر پہرہ دیتے رہے۔

متاثرہ شہری کے مطابق ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور 4 موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔

 

مقبول خبریں