
پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر آنے والے نئے ملی نغمہ کا پرومو جاری کر دیا گیا۔
پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا جائے گا جس کا پرومو عوام کے ساتھ شیئر کر دیا گیا ہے۔
"جب سرزمیں نے پکارا، سوچا نہ ہم نے دوبارہ" کے عنوان سے یہ نغمہ حب الوطنی، اتحاد اور قربانی کے جذبے کا عکاس ہے۔
علی عظمت، عمیر جسوال اور عاصم اظہر کی آوازوں میں پیش کیے گئے اس نغمے میں قومی یکجہتی اور وقار کا پیغام دیا گیا ہے۔
نغمہ یوم آزادی و معرکہ حق 2025 کی مرکزی تقریب میں پیش کیا جائے گا، جس میں قوم کے عزم و حوصلے کو اجاگر کیا گیا ہے۔


















