
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ معاہدے کی تکمیل سے ایک سال قبل بغیر کسی کو بتائے بغیر پاکستان چھوڑ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹونی ہیمنگ وہ بنگلہ دیش پہنچ چکے جہاں ایک بار پھر ہیڈ آف ٹرف مینجمنٹ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 جولائی 2024 کو 2 سالہ معاہدے پر ویسٹرن آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ کو ہیڈ کیوریٹر بنایا تھا، انھوں نے کئی ہوم سیریز سمیت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلیے پچز کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
ٹونی 2007 سے 2017 تک دبئی میں آئی سی سی کے بھی ہیڈ کیوریٹر رہ چکے ہیں۔