خواتین، نوجوانوں اور بزنس کمیونٹی کیلئے براہِ راست روابط قائم کیے جائیں، وزیر خزانہ

افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کیلئے اقدامات کی بھی تجویز


ارشاد انصاری August 13, 2025

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے خواتین، نوجوانوں اور بزنس کمیونٹی کیلئے براہِ راست روابط قائم کرنے پر زور دیا ہے۔

 وزارت خزانہ کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے حوالے سے وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس  ہوا، جس میں  پاکستان کی ڈبلیو ای ایف میں شراکت بڑھانے اور سرمایہ کاری کےمواقع حاصل کرنے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ’’فیوچر آف جابز‘‘ مباحثے میں پاکستان کی شمولیت بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس میں پاکستان کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، صنعت، سرمایہ کاری اور دیگر وزارتوں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس میں طے پایا کہ ڈبلیوای ایف کے جاری منصوبوں کی فہرست مرتب کرکے پیشرفت جانچی جائے گی۔

گلوبل جینڈر گیپ انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اونگزیب نےخواتین، نوجوانوں اور بزنس کمیونٹی کیلئے براہِ راست روابط قائم کرنے پر زور دیا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کیلئے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، وزیر خزانہ نے ڈبلیو ای ایف کے ساتھ منظم اور مربوط حکمت عملی اپنانے کا عزم بھی دہرایا۔

مقبول خبریں