
شہیدوں کا خون ہی پاکستان کی آزادی اور بقا کا ضامن ہے، آزاد کشمیر کی غیور قوم نے معرکہ حق یوم آزادی کے موقع پر وطن سے محبت کا شاندار اظہار کیا ہے۔
کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کی سرحدوں کے امین اور محافظ ہیں، ہمارے لبوں پر ہمیشہ اپنے وطن کی وفا اور عظمت کے نغمے گونجتے ہیں، ہم پاکستان اور اس کی وفا کے محافظ ہیں۔
انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سخت موسم ہوں یا مشکلات کے طوفان، ہمارے حوصلے بلند اور ارادے چٹان کی مانند ہیں۔
کشمیری عوام کا کہنا تھا کہ جب بھی دشمن نے للکارا، ہم نے خود کو سب سے پہلے قربان کر کے پاکستان کا دفاع کیا، ہمیں فخر ہے کہ ہم اس جنگ کا حصہ ہیں جس معرکہ حق میں ہماری جیت ہوئی۔
آزادی کی یہ نعمت کشمیریوں کی قربانیوں اور بے مثال وفا کی یادگار ہے۔ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ خون، ایمان اور قربانی سے ہمیشہ جڑا رہے گا۔