گوشت اور ڈیری غذاؤں میں کمی کینسر کی مہلک اقسام سے بچا سکتی ہے: تحقیق

گوشت اور ڈیری غذاؤں کی کھپت میں کمی کینسر کی مہلک اقسام کے خطرات 25 فی صد تک کم سکتی ہے: تحقیق


ویب ڈیسک August 14, 2025

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گوشت اور ڈیری غذاؤں کی کھپت میں کمی کینسر کی مہلک اقسام کے خطرات 25 فی صد تک کم سکتی ہے۔

تقریباً 80 ہزار افراد پر کی جانے والی تحقیق میں سبزی کھانے والوں میں گوشت کھانے والوں کے مقابلے میں کینسر کے خطرات 25 فی صد کم پائے گئے۔ اس غذا کا تعلق بریسٹ کینسر اور کم عمر مردوں میں پروسٹیٹ کینسر میں کی شرح میں کمی سے سامنے آیا۔

محققین نے شمالی امریکا میں سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ چرچ کے ممبران کا آٹھ برس تک معائنہ کیا اور ان افراد میں کینسر کے خطرات میں 12 فی صد تک کمی دیکھی گئی۔

اس گروپ میں کولوریکٹل کینسر کی شرح میں 21 فی صد، معدے کے کینسر کی شرح میں 45 فی صد اور لمفوما کی شرح میں 25 فی صد کمی دیکھی گئی۔

لیکٹو-اوو سبزی خور (جو ڈیری مصنوعات اور انڈے کھاتے ہیں) میں خون کے کینسر کی شرح کم تھی جبکہ پیسکاٹیرینز (جو گوشت میں صرف مچھلی کھاتے ہیں) کے کولوریکٹل کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات کم پائے گئے۔

مقبول خبریں