کراچی:
شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابانِ محافظ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ خیابانِ محافظ اسٹریٹ نمبر 26 کے قریب پیش آیا، جہاں مشتبہ فرد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، جس پر جوابی کارروائی میں ڈاکو مارا گیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تاہم اس کی عمر تقریباً 30 سال بتائی جا رہی ہے۔