سپریم کورٹ بار نے عدالت عظمیٰ کے اعلامیے کی تردید کردی 

سپریم کورٹ اعلامیے میں بارز سے مشاورت کا کہا گیا، مشاورت کی گئی ہے تو ریکارڈ سامنے لایا جائے، اعلامیہ


ویب ڈیسک August 14, 2025

سپریم کورٹ بار نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیے کی تردید کردی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ اعلامیے میں بارز سے مشاورت کا کہا گیا، سپریم کورٹ بار سے مشاورت میں فیسوں کا اضافہ نہیں تھا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار سے مشاورت کی گئی ہے تو ریکارڈ سامنے لایا جائے، فیسوں میں اضافہ انصاف کی فراہمی کے لیے مددگار نہیں ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عدالت میں مقدمات کیلئے فیسوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

مقبول خبریں