قدم رکھنے میں معمولی تبدیلی گھٹنوں کا درد کم کرسکتی ہے: تحقیق

چلنے کے دوران پیروں کی پوزیشن گھٹنے کےجوڑ پر تناؤ کو کم کر سکتی ہے: تحقیق


ویب ڈیسک August 15, 2025

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چلتے وقت قدموں کے رکھنے میں معمولی تبدیلی گھٹنوں میں آرتھرائٹس کے سبب ہونے والے شدید درد میں راحت بخش سکتا ہے۔

دی لانسٹ رہیومیٹولوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں محققین کا کہنا تھا کہ چلنے کے دوران پیروں کی پوزیشن گھٹنے کےجوڑ پر تناؤ کو کم کر سکتی ہے۔

تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا کہ پیروں کی قدرتی ترتیب کی وجہ سے لوگ اپنے پیر معمولی طور پر اندر یا باہر کی جانب رکھنے کے عادی ہوتے جس سے تکلیف دہ گھٹنوں کے اندر موجود کارٹیلج کُشن آہستہ آہستہ خراب ہوجاتے ہیں۔

محققین نے یہ بھی بتایا کہ قدم رکھنے میں تبدیلی کے ایک برس بعد لوگوں نے گھٹنے کے درد میں کمی اور گھٹنے کی فعلیت میں بہتری سے متعلق بتایا۔

تحقیق کی شریک سربراہ ویلنٹینا میزولی کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ گھٹنوں پر پڑنے والے تناؤ کو کم کرنے کے لیے مریضوں کو ان کے پیر رکھنے کے لیے بہترین زاویہ ڈھونڈنے میں مدد ابتدائی وقت میں اوسٹوآرتھرائٹس سے نمٹنے کا آسان اور سستہ حل فراہم کر سکتا ہے۔

مقبول خبریں