مانسہرہ:
حالیہ مون سون بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے دریاؤں میں طغیانی اور تباہی کے باعث ضلع مانسہرہ کا اہم سیاحتی مقام بند کر دیا گیا۔
ضلع مانسہرہ کے عوام الناس اور آنے والے سیاح حضرات کو مطلع کیا گیا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے وجہ سے دریائے کنہار اور دریائے سرن میں طغیانی آ چکی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ کرم کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے دریاؤں کے قریب جانے اور ملحقہ سڑکوں پر سفر کرنے یا جانے سے گریز کریں۔
طغیانی کی وجہ سے سرن ویلی سیر و سیاحت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات میں خیبر پختونخوا ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔