سابق سری لنکن کرکٹر پر پانچ سال کی پابندی عائد

سالیا سمن پر ٹی 10 لیگ میں میچ فکسنگ کا الزام تھا


ویب ڈیسک August 15, 2025

آئی سی سی نے سابق سری لنکن ڈومیسٹک کرکٹر سالیا سمن پر کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں پانچ سال کی پابندی عائد کردی۔

یہ فیصلہ آئی سی سی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے انہیں امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا مرتکب پائے جانے کے بعد سنایا۔

سالیا سمن ان آٹھ افراد میں شامل تھے جن پر ستمبر 2023 میں اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ 

یہ الزامات 2021 ابو ظہبی ٹی10 کرکٹ لیگ اور اس دوران میچ فکسنگ کی کوششوں سے متعلق تھے، جنہیں آئی سی سی اور ای سی بی کے اینٹی کرپشن آفیشل نے ناکام بنایا۔

مکمل سماعت کے بعد جس میں تحریری اور زبانی دلائل پیش کیے گئے، ٹربیونل نے سالیا سمن کو قصوروار قرار دے کر پانچ سالہ پابندی عائد کر دی۔

مقبول خبریں