ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ: جیولین تھرور یاسر سلطان کوریا پہنچ گئے

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے بعد یاسر سلطان پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ہیں۔


محمد یوسف انجم August 19, 2025

پاکستان کے نوجوان جیولین تھرور یاسر سلطان ایشین تھرونگ چیمپئن شپ کے لیے کوریا پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق یاسر سلطان کے کوچ فیاض بخاری بھی ان کے ہمراہ کوریا گئے ہیں۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے بعد یاسر سلطان پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ہیں، جنہوں نے گزشتہ ایشین تھروئنگ  چیمپئن شپ میں بھی میڈل جیتا تھا۔

ارشد ندیم اوربھارت کے نیرج چوپڑا اس ایونٹ میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔ یاسر سلطان واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہوں گے جو 22 اگست کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔

یاسر سلطان کے کوچ  فیاض بخاری کے مطابق یاسر سے گزشتہ ایونٹ کی نسبت زیادہ بہتر کارکردگی کی امید ہے، پاکستان کو میڈل کا تحفہ دیں گے۔

جیولین تھرو کے ساتھ شاٹ پٹ، ڈسکس تھرو اورہیمر تھرو کےمقابلے بھی ہوں گے۔

مقبول خبریں