شہری بلاضرورت باہر نہ نکلیں گھروں میں رہیں، شرجیل میمن

بچوں کو بارش کے پانی میں کھیلنے سے روکیں تاکہ کسی حادثے کا اندیشہ نہ رہے، صوبائی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک August 20, 2025
فوٹو فائل

کراچی:

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں گھروں میں رہیں۔

اپنے بیان میں میں انہوں ںے کہا کہ شہر میں بارش دوبارہ شروع ہوگئی ہے، شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، شہری گھروں میں رہیں اور بلاوجہ سڑکوں پر آنے سے گریز کریں، تاکہ ضروری ٹریفک کی روانی برقرار رہ سکے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بچوں کو بارش کے پانی میں کھیلنے سے روکیں تاکہ کسی حادثے کا اندیشہ نہ رہے۔

مقبول خبریں