رولر کوسٹر کے شوقین برطانوی نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

رولر کوسٹرز کے شوقین نے ایک ہفتے میں 55 رولر کوسٹرز کی سواری کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا


ویب ڈیسک August 21, 2025

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے رولر کوسٹرز کے شوقین نے ایک ہفتے میں 55 رولر کوسٹرز کی سواری کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

برائٹن سے تعلق رکھنے والے ڈین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر انہوں نے یو کے میں 16 دنوں میں 32 تھیم پارکس کی 108 رولر کوسٹرز کی سواری کی۔

36 سالہ ڈین نے اپنی مہم کا آغاز دو اگست کو برائٹن پیلس پیئر سے کیا اور اختتام ایک ہفتے بعد سرے کے تھارپ پارک میں کیا۔

انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا کہنا تھا ’میں نے کر دِکھایا۔ جشن منانے کے لیے میں نے ہائپیریا پر ایک اضافی وکٹری لیپ بھی لی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ان کے اس چیلنج کو اٹھانے کی وجہ لوگوں کو یہ ثابت کرنا تھا کہ انہیں باہر نکل کر وہ کرنا چاہیئے جو ان کو پسند ہے۔

مقبول خبریں