سکھر کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث ایک حاملہ خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملٹری روڈ کے رہائشی عامر مہر اپنی حاملہ اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔
حادثے میں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ عامر مہر کو زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ملوث دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ جاں بحق خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔