بھارت کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ اور ماڈل نوشین علی سردار نے بھارت کے نام نہاد سیکولر ملک ہونے کے دعوے کی قلعی کھول کر رکھ دی۔
ممبئی میں پیدا ہونے والی 43 سالہ اداکارہ نوشین ولی نے یوٹیوبر سدھارتھ کنن کے شو میں بتایا کہ کورونا کے دوران انھوں نے شریکِ حیات کی تلاش کے لیے معروف میچ میکر سیما ٹپاریہ سے رجوع کیا تھا۔
ادکارہ نوشین علی نے انکشاف کیا کہ صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے سیما ٹپاریہ نے رشتہ کروانے سے صاف انکار کر دیا۔
نوشین علی کہا ہے کہ بھارت جیسے متنوع ملک میں آج بھی مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کیا جانا انتہائی افسوسناک ہے۔
اداکارہ نوشین نے بتایا کہ میں نے سیما کو یقین دلایا تھا، کسی بھی کیتھولک، سکھ یا پنجابی فیملی میں شادی کے لیے راضی ہوں۔
اداکارہ کے بقول اس پر مجھے یہ جواب ملا کہ ہم آپ کے لیے رشتہ تلاش نہیں کرسکتے کیونکہ آپ مسلمان ہیں۔
نوشین نے کہا کہ یہ رویہ اس وقت اور بھی حیران کن لگا جب کہ خود سیما ٹپاریہ کے گھرانے کا پس منظر یہ ہے کہ ان کے والد پنجابی اور والدہ ایرانی ہیں۔